تینوں بڑی سیاسی پارٹیاں کونسا کھیل کھیل رہی ہیں؟ سینئر تجزیہ کار حسن عسکری کی نشاندہی

تینوں بڑی سیاسی پارٹیاں کونسا کھیل کھیل رہی ہیں؟ سینئر تجزیہ کار حسن عسکری ...
تینوں بڑی سیاسی پارٹیاں کونسا کھیل کھیل رہی ہیں؟ سینئر تجزیہ کار حسن عسکری کی نشاندہی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن عسکری نے کہاہے کہ ن لیگ کا ووٹ کوعزت دو بھی وقتی ضرورت کیلئے تھا جس سے نقصان ہوا ،سیاسی پارٹیاں اپنی سہولت کے مطابق اندرونی سیاست کھیل رہی ہیں ، سیاسی جماعتوں کو عوامی طاقت پر اعتماد نہیں ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ اس وقت جوبحث ہورہی ہے وہ ساکھ ہے لیکن اگر پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کا جائزہ لیں تو بڑی سیاسی جماعتوں میں سے کوئی بھی نظریاتی جماعت نہیں ہے ، ان میں کوئی بھی لانگ ٹرم پالیسی کا تصور نہیں ہے ، یہ وقتی ضرورت کیلئے سٹینڈ لیتے ہیں، ن لیگ کا ووٹ کوعزت دو بھی وقتی ضرورت کیلئے تھا جس سے نقصان ہوا اورپنجاب میں بھی انقلاب نہیں آیا ، اب ترجیحات تبدیل ہوگئی ہیں۔

حسن عسکری کا کہنا تھاکہ اس وقت جو نظر آرہاہے کہ سیاسی پارٹیاں اپنی سہولت کے مطابق اندرونی سیاست کھیل رہی ہیں ، سیاسی جماعتوں کو عوامی طاقت پر اعتماد نہیں ہے ۔عوامی طاقت اس وقت حاصل ہوتی ہے جب عوام کے مسائل حل کئے جاتے ہیں جیسے ترکی میں ہواہے ، اس طرح عوام سوچتے ہیں کہ ہماری پارٹی ہے اور ہمارا لیڈر ہے لیکن ہمارے ہاں پارٹیاں اس وقت عوام کو آرگنائز کرتی ہیں جب ضرورت ہو ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو نہ تحریک انصاف پر یقین ہے ،نہ پیپلز پارٹی اور نہ ن لیگ پر یقین ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور