درآمدت سے چلنے والی معیشت سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا،کاروباری طبقہ ہی تو مہنگائی کررہا ہے:عبدالرزاق داؤد

درآمدت سے چلنے والی معیشت سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا،کاروباری طبقہ ہی تو ...
درآمدت سے چلنے والی معیشت سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا،کاروباری طبقہ ہی تو مہنگائی کررہا ہے:عبدالرزاق داؤد

  



کراچی(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مہنگائی بڑا مسئلہ ہے مگریہ کرتا کون ہے؟ کاروباری طبقہ ہی تو مہنگائی کررہا ہے ۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا عالمی وژن نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں 4 سے 5 فیصد ایکسپورٹ بڑھاکرآپ نے کون سا تیر مار لیا؟ ٹیکسٹائل 27 فیصد بڑھی، ویلیو ایڈیشن بڑھی ہے، مارکیٹ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے ایف بی آر سے آسان سسٹم بنانے پر بات کی ہے، رفتار سست ضرور ہے مگر کیا کریں مسائل بھی بہت ہیں، بڑے بڑے لوگ کاٹیج انڈسٹری میں رجسٹرڈ ہیں لیکن اس کو تباہ کیا گیا۔دورانِ گفتگو مشیر تجارت نے سوال کیا کہ مہنگائی بڑا مسئلہ ہے مگریہ کرتا کون ہے؟پھر خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقہ ہی تو مہنگائی کررہا ہے لہذا تھوڑا ہاتھ ہلکا رکھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یقین دلاتے ہیں یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، درآمدت سے چلنے والی معیشت سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا، آپ کا وزیراعظم ترقی کا پرانا دور واپس لانا چاہتا ہے۔

مزید : بزنس


loading...