قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:میر ضیاء لا نگو

قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:میر ضیاء لا نگو
قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:میر ضیاء لا نگو

  



کو ئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ  بلوچستان میر ضیاء لا نگو نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے قوانین پر عمل درآمد کیلئے تمام وسائل کو بروئے کا رلایا جائے گا،صوبے میں امن واما ن کی صورت حال کو بر قرار رکھنے کیلئے موجودہ حکومت مو ثر اقدامات اُٹھا رہی ہے۔

 اعلی سطح کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےصوبائی وزیرداخلہ میرضیاءلا نگونےکہاکہ موجودہ صوبائی حکومت قانون کی حکمرانی سےمتعلق روڈمیپ پرمکمل عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جبکہ مزید بہتری کی گنجائش موجودہے،جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے پولیس،لیو یز فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے،صوبے میں امن وامان کی صورتحال کوبر قراررکھنےکیلئےصوبائی کا بینہ نےپانچ سالہ جا مع پلان کی منظوری دے دی ہے۔ انہو ں نےکہاکہ اچھی گورننس،مثالی طرز حکومت ،معاشی ترقی کے اہداف کے حصول، عوام کو تعلیم وصحت اور دیگر بنیادی سہولتوں اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے زریعے عسکریت پسندی،انتہا پسندی اور منفی سوچ کو معاشرے پر اثر انداز ہونے سے روکا جا سکے گا،جس سے دیرپابنیادوں پر امن کا قیام ممکن ہو سکے گااور سیکیورٹی کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گئے۔

اجلاس میں صوبے کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے جاری اقدامات اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو فعال کرنے; سی پیک منصوبوں پر بلوچستان میں عملداری اور مقامی آبادی کی ترقیاتی عمل میں شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کئے ہیں جن کے نتیجے میں صوبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور ترقیاتی عمل کی راہ ہموار ہوئی ہےتاہم ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے مو زوں پر امن ماحول کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے،بلوچستان کو امن وترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکومتی اقدامات میں ہر طبقہ فکر کی شراکت داری ضروری ہے اور تمام اہم صو بائی امور پر سب کو ساتھ لیکر چلنا حکومتی پالیسی کا اہم جزو ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...