عبدالصمد ڈائریکٹر جنرل پنجاب فری لیگل ایڈ ایجنسی تعینات
لاہور(نامہ نگارخصوصی)ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد کوڈائریکٹر جنرل پنجاب فری لیگل ایڈ ایجنسی تعینات کردیاگیا ہے،نئے تعینات ہونے والے ڈی جی عبدالصمد کاکہناہے کہ اس ادارے کے قیام سے فراہمی انصاف کے راستے کی بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے،شہریوں کی درخواستوں پربروقت کاروائی کا میکنزم تیار کیا جا رہا ہے،غریب اور مستحق شہری فیملی اورفوجداری مقدمات میں ادارے سے قانونی امدادلے سکیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد ڈائریکٹر جنرل پنجاب فری لیگل ایڈ ایجنسی تعینات ہوگئے ہیں، باضابطہ نوٹیفکیشن موصول ہوتے ہی نئے ڈی جی عبدالصمدنے اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیاہے۔
عبدالصمد تعینات