دھند کے باعث موٹروے کے کون کون سے حصے بند ہیں ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

دھند کے باعث موٹروے کے کون کون سے حصے بند ہیں ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
دھند کے باعث موٹروے کے کون کون سے حصے بند ہیں ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروےایم تھری لاہور سے درخانہ اور عبدالحکیم تک، ایم ٹو لاہور سے اسلام آبادتک  شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہیں، پیرمحل انٹرچینج بھی دھندکےباعث ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کے ساتھ ساتھ  قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی، میاں چنوں، اوکاڑہ، دیپالپور، شاہ کوٹ کے علاقوں میں بھی شدید دھند ، حد نگاہ 100 میٹر سے کم رہ گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑیوں کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں، موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ  سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

مزید :

قومی -ماحولیات -