ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اللہ پاک سے دعا کیا کریں کہ وہ کردیں جو اپٓ کے حق میں سب سے اچھا ہے خود سے قدم نہ اٹھائیں اس طرح کامیابی نہیں ملے گیا ور کچھ اپنے معاملات کو بھی درست کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

روزگار کے حوالے سے اگر پریشان چلے آ رہے ہیں تو سورة واقعہ کو بعد نماز مغرب پڑھنا اپنا معمول بنا لیں ان شاءاللہ آپ کے رزق میں بے شار اضافہ ضرور اور برکتیں بھی ہوں گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ابھی تبدیلی کے لئے خود سے کوئی قدم نہ اٹھائیں جب اللہ پاک کو منظور ہوگا تو راستے بھی خود بخود سامنے آئیں گے اور آسان بھی ہوتے چلے جائیں گے۔ توکل سے کام لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اگر کسی معاملے کو لے کر پریشان ہیں تو حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد ہر فرض نماز کے بعد 100 مرتبہ کرنا شروع کر دیں ان شاءاللہ ہر پریشانی خود بخود دور ہوتی چلی جائے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج سے آپ اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ ضرور آسانیاں دے کر اور آپ کو اپنے مقصد میں کامیاب کر دے گا فکر نہ کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ان دنوں لگتا ہے کہ اپٓ بہت سی پریشانیوں میں گھیرے ہوئے ہیں اور اپنے دماغ پر شدید خوف بھی محسوس کر رہے ہوں گے اس کا واحد حل توبہ اور پھر اپنے معاملات کو درست کرنا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

کافی کچھ خراب کر رکھا ہے آپ کے فیصلوں نے اب اللہ پاک سے وعدہ کریں کہ ہر قسم کے گناہ سے بچ کر چلنے کی کوشش کریں گے پھر دیکھیں قسمت کیسے ساتھ دیتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کسی بھی مشکل میں ہیں وہ صرف سبحان اللہ کا مدد سارا دن کثرت سے کریں اور ہر بعد نماز 100 مرتبہ تیسرے کلمے کا ورد بھی کریں ان شاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہو گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اب زندگی اللہ کی رضا کے مطابق گزارنی ہے تو پھر اپنے اندر کی صفائی بھی کرنا ضروری توبہ کریں اور ہر ناجائز قسم کے کاموں سے دور ہو جائیں اسی میں بہتری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک در بند ہوا تو کیوں پریشان ہو رہے ہیں میرے اللہ نے چاہا تو اور کئی در کھل جائیں گے۔ بس توکل کریں اپنے رب پر آپ میں اسی چیز کی کمی بہت زیادہ ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک شخص اللہ نے چاہا تو مدد کرے گا اسباب ضرور پیدا ہوں ے مگر آپ کا ایک راستہ غلط بھی تو ہے اس کو صرف آپ جانتے ہیں اسی سے واپسی اختیار کرنا ضروری ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بس کر دیں اب ہر کام کے لئے وقت ہوتا ہے اب سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے اور روز گار پر توجہ دینے کی بھی مگر دنیا کے ساتھ دین کے سلسلے میں بھی آپ کو اب مضبوط ہونا ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -