دعا بھی دل سے یہی نکلی 

دعا بھی دل سے یہی نکلی 
دعا بھی دل سے یہی نکلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رہا شب بھر چرچا جسکا وہ تھی بجلی جی ہاں نہ جانے عجیب سی فطرت ہے انسان کی 
گرمی میں لائٹ جائے تو نیند نہیں آتی 
اور اب سردی میں بھی لائٹ جانے لگی لیکن نیند پھر بھی نہ جانے کیوں نہیں آتی جی ہاں گرمی ہو تو گرمی کی شدت سے آنکھ نہیں لگتی او ر اب سردی میں بھی نیند نہیں آتی جب اچانک اندھیرا چھا جائے گھپ اندھیرا ہر سمت اندھیرا چھایا ہو تو شائد اسی وجہ سے انجانا خوف و ڈر پیدا ہو جاتا ہے کہ کیا ہوا اچانک۔اس طرح اندھیرا چھا جائے اور وہ بھی اسطرح کہ ملک بھر کی بتی بند ہو جائے اور بتی بند ہونے سے سب ہی جاگتے رہیں اور یہ جگ رتہ شائد کسی انجانے ڈر سے شائد کسی انجانے خوف سے ہو رات کا ایک بج چکا تھا لیکن پورا پاکستان ہی جاگ رہا تھا گزشتہ شب یہی کیفیت ملک بھر میں طاری تھی اور ڈر اس بات کا رہا کہ اللہ خیر کرے کہ کہیں کچھ ہو تو نہیں گیا یا شائد کچھ کہیں کچھ ہونے والا نہ ہو اور ایک سوچ یہ بھی امڈ آئی دلوں میں کہ خدانخواستہ کہیں سرحدوں پہ ہی نہ کچھ ہو گیا ہو یا ایک خیال یہ گزرا کہ شاید کہیں اعلی سطع پہ بڑے پیمانے کا کہیں آپریشن ہی نہ ہو رہا ہو یا شائد کوئی نیا تجربہ ہی نہ ہو رہا ہو کہیں بہرحال حقیقت ہے کہ گزشتہ چند روز سے ملک کے حالات کشیدہ سے نظر آرہے ہیں جسکی وجہ شائد چند روز قبل قتل ہونے والے ہزارہ برادری کے افراد ہیں جن کے لواحقین مطالبہ کر ریے تھے کہ وزراء راعظم پاکستان انکے پاس آئیں اور انھیں تسلی دیں اور یقینا جناب خان جو چند روز سے کوِٹہ جانے کا فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے لیکن وہ اچانک نہ صرف کوئٹہ پہنچ گئے اور نہ صرف پہنچ گئے بلکہ ہزارہ خواتین سے ملاقات بھی کر ڈالی اور انھیں تسلی دلاسا بھی.

دیا اور جناب وزیراعظم کی ہزارہ برادری کے افراد سے ملاقات کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی اور حالات کچھ بہتری کی طرف رواں دواں ہوتے نظر آئے حیران کن بات تھی کہ عین اسی روز جس روز وزیراعظم کوئٹہ پہنچے عین اسی دن رات کے وقت ملک بھر کی بجلی غائب ہو گئی اور ایکدم آنا فانا کراچی تا خیبر بجلی بند ہونے سے شہری پریشان رہے اور یقینا بجلی کی بندش سے وسوسوں کا گمان بھی ریا اور شدید بے قراری بھی رہی اور یوں لگ رہا تھا رات بھر نیند آنکھوں سے جیسے کوسوں دور سی بھاگ گئی ہو تاہم ملک بھر کی بجلی بند ہونے سے متعلق سرکار کی طرف سے بھی رات گئے جلد یی وضاحت پیش کر دی گئی کے بجلی کے مین فیڈر ٹرپ کر گئیہیں جس وجہ سے ملک بھر کی بجلی غائب ہے اور یہ اطلاع ملتے ہی یوں لگا کہ شیریوں کو کچھ سکون بھی ہوا اور دل کو قرار بھی نصیب ہوا اور ہمارے دعا بھی دل سے یہی نکلی کہ اللہ پاک ہمیں اور ہمارے پیارے ملک کو او بے اختیار کہ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہر دشمن سے اور پاکستان کے شہریوں کو ہر بلا سے محفوظ فرما ئے اور ہمیں ہمت و حوصلہ دے کہ ہم ہمارے ملک کو میلی آنکھوں سے دیکھنے والی کی آنکھیں نوچ سکیں آمین ثم آمین تو فی الوقت اجازت دوستوں چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکغا

مزید :

رائے -کالم -