حمزہ علی کا شوبز سے کنارہ کشی سے متعلق بیان سامنے آگیا
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار حمزہ علی کا شوبز سے کنارہ کشی سے متعلق واضح بیان سامنے آگیا۔گزشتہ برس نومبر میں اداکار نے ویڈیو پیغام میں اعلان کیا تھا کہ میں اب اپنی ساری زندگی اللہ اور اس کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اور انسانیت کی خدمت میں گزاروں گا، اب میں ٹی وی اور سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم خدا کا پیغام آگے بڑھانے کے لئے استعمال کروں گا۔تاہم اس کے کچھ عرصے بعد ہی سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی شوبز میں واپسی کی خبریں گردش کرنے لگیں جس کے بعد انہیں مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ ’وہ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے شوبز سے توبہ کرلی تھی، مجھے حیرت ہے کہ میری ویڈیو اب بھی میرے یوٹیوب چینل اور انٹرنیٹ پر موجود ہے لیکن کسی نے بھی اس ویڈیو کو جو صرف 17 منٹ کی ہے دیکھنے کی زحمت گوارا نہ کی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت یہ لفظ دانستہ طور پر استعمال کئے تھے کہ میں شوبز چھوڑرہا ہوں۔
لیکن اس لئے نہیں چھوڑ رہا کہ میرے خیال میں اسلام میں یہ حرام ہے بلکہ میں نے اپنی ویڈیو میں واضح طور پر یہ الفاظ کہے تھے کہ اگر فن کی ہر وہ شکل آرٹ میڈیا اللہ کے متعین کردہ حدود میں رہ کر استعمال کیا جائے تو نہ صرف وہ حلال ہے بلکہ اس وقت کی شدید ضرورت بھی ہے حمزہ علی عباسی کے مطابق شوبز سے کنارہ کشی سے متعلق ویڈیو میں، میں نے کہا کہ میں اس لئے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں کیوں کہ میں نے اب پڑھنا ہے اور میں نے اسے لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا ہے اور کیونکہ پڑھنا وقت طلب ہے، اگر میں میڈیا پر رہ کر شوٹنگ میں مصروف رہوں گا تو نہ پڑھ سکوں گا نہ آپ سے بات کرسکوں گا۔