طلاق ہوئی تو وجہ لوگوں کی باتیں ہوں گی،صنم جنگ

  طلاق ہوئی تو وجہ لوگوں کی باتیں ہوں گی،صنم جنگ

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ صنم جنگ کا کہنا ہے کہ مجھے کبھی طلاق ہوئی بھی تو لوگوں کی وجہ سے ہوگی۔کچھ دن قبل صنم جنگ کی طلاق کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی اورصنم جنگ نے صاف صاف بتایا تھاکہ وہ اپنے شوہرکے ساتھ خوشگوار زندگی گزاررہی ہیں تاہم لوگ باتیں کرنے سے باز نہیں آئے۔

اداکارہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پیغام میں کہاہے کہ ان کے شوہربے حد خوش رکھنے والے اورقدرکرنے والے ہیں، ہم دونوں خوشگوارزندگی گزاررہے ہیں، اگرہماری کبھی طلاق ہوئی بھی تو لوگوں کی بے تکی باتوں کی وجہ سے ہی ہوگی۔

مزید :

کلچر -