گلوکاروں نے کامیابی کیلئے ٹک ٹاکرز کا سہارا لینا شروع کردیا

  گلوکاروں نے کامیابی کیلئے ٹک ٹاکرز کا سہارا لینا شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ٹک ٹاکرز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھتے ہوئے گلوکاروں نے اپنے گانوں کی کامیابی کے لئے ٹک ٹاکرز کا سہارا لینا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں ٹک ٹاکرز سوشل میڈیا پر چھا گئے جن کی مقبولیت دیکھتے ہوئے چند گلوکاروں نے اپنے گانوں کو کامیاب کروانے کے لئے ٹک ٹاکرز کو اپنی میوزک ویڈیوزمیں ماڈل لینا شروع کردیا جبکہ معروف اور نامور گلوکاروں کا کہنا ہے کہ اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو آپ کو کسی کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
آپ کے میوزک ویڈیو میں اتنا دم ہونا چاہیے کہ لوگ اس کے گرویدہ ہوجائیں۔نامور گلوکاروں کا کہنا تھا کہ میوزک ویڈیو گلوکار کی پہچان ہوتی ہے۔
 لوگ ویڈیو دیکھ کر تعریف کرتے ہیں کہ دیکھو فلاں گلوکار کی کتنی اچھی ویڈیو اور کتنا اچھا گانا ہے مگر آج کل جو حالات چل رہے ہیں کہ غیر معروف گلوکار جن کے گانے کا نہ تو میوزک اچھا ہوتا ہے اور نہ ہی گائیگی بلکہ کسی دوسرے گلوکار کا گانا چوری کیا اور ٹک ٹاکرز کو بطور ماڈل لے کر ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی ان کے یہ ویڈیوز گلوکار کے نام سے نہیں بلکہ ٹک ٹاکرز کے نام سے جانے جا رہے ہیں جکہ گلوکار کا ٹیلنٹ ان ٹک ٹاکرز تلے دب جاتا ہے۔میوزک حلقوں اور شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ ان گلوکاروں کو اپنی گائیکی کی طرف توجہ دینی چاہیے اور کسی اچھے شاعر سے گانے لکھوا کر اور اچھے میوزک ڈائریکٹرسے اس کا اوریجنل میوزک تیار کرواکرگانا چاہیے تاکہ ان کی اپنی پہچان بنے اور انہیں 15 سیکنڈکے ٹک ٹاکر کا سہارا نہ لینا پڑے۔ 

مزید :

کلچر -