حکومت بے روگاری کے خاتمے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے،ڈاکٹر زرقا 

  حکومت بے روگاری کے خاتمے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے،ڈاکٹر زرقا 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمورنے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی وفاقی اور پنجاب حکومت خواتین کو روز گار کی فراہمی کیلئے بھی مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ انشاء اللہ ہم پاکستان کی خواتین کو نہ صرف ہر شعبے میں ریلیف دیں گے بلکہ انکو مضبوط بھی بنا جائے گا۔مر یم نواز اور بلاول بھٹو قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انکو کامیابی نہیں ملے گی ' تحر یک انصاف کی حکومت پہلے دن سے خواتین کی تر قی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے احساس پروگرام سمیت ہر منصوبے میں خواتین کو بھر پور نمائندگی دے رہے ہیں۔ 

پارٹی خواتین سے ملاقات میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ خواتین پر جنسی تشدد سمیت تمام جرائم کے خاتمے کیلئے جو بھی قوانین ہیں ان پر حکومت ہر صورت مکمل عملددرآمد یقینی بنائے گی اور خواتین پرتشدد کر نیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -