تحریک انصاف کی قیادت تمام ونگز کو متحرک کرنے کیلئے حرکت میں آ گئی

  تحریک انصاف کی قیادت تمام ونگز کو متحرک کرنے کیلئے حرکت میں آ گئی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے تمام ونگز کو متحرک کرنے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے پی ٹی آئی لاہور کی قیادت حرکت میں آ گئی۔گزشتہ روز پی ٹی آئی لاہور کی گورننگ اور ایگزیکٹو باڈی  کا اجلاس  جیل روڈ آفس میں ہوا، اجلاس کی صدارت تحریک انصاف جنوبی لاہور کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر نے کی جس میں اعجاز ڈیال، جنرل سیکریٹری میاں اکرم عثمان،نائب صدور حضرات  خان،چودھری یوسف،اے   جی ایس علی عباس، سیکریٹری اطلاعات فرید منیر،فنانس سیکریٹری میاں مسعود عالم،ڈی جی آئی ایس رانا غضنفر،ملک منصب عوان،جوائنٹ سیکریٹریز میجر ساجد بخاری،سفیر سلہری،ملک خادم، تقی رضا  نے شرکت کی۔اجلاس  میں تنظیم سازی اور مختلف ونگز کو مدر پارٹی کو فعال بنانے کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم کے تمام ونگز اور ٹاؤنز کو ورکرز  اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے لیے مضبوط کیا جائے گا۔

 اور کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو عوامی مسائل کے حل کیلئے  تمام ونگز کے ساتھ رابطے میں رہیں گی۔اجلاس میں یہ  بھی طے کیا گیا کہ جیل روڈ دفتر کا افتتاح اسی ماہ کیا جائے گا،تقریب میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -