شادباغ کے علاقہ میں گیس کی بندش کیخلاف مکین سراپا احتجاج

    شادباغ کے علاقہ میں گیس کی بندش کیخلاف مکین سراپا احتجاج

  

لاہور(کرائم رپورٹر) شاد باغ  کے علاقے میں گزشتہ ایک ماہ سے سوئی گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے جس پر گزشتہ روز علاقے کے سینکڑوں مردو خواتین نے احتجاج کیا ہے اور سوئی گیس کی بندش کے باعث وہ سخت پریشان  ہیں اور انہیں کھانا پکانے میں مسلسل دشواری کا سامنا ہے۔ پہلے ہی بڑھتی ہو ئی بے روزگاری سے پریشان ہیں۔ مکینوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ ہے کہ اس علاقے میں سوئی گیس کو فوری چالو کیا جائے ورنہ علاقے کے مجبوراً جلاؤ گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -