احتساب کا عمل کسی صورت  ختم نہ ہوسکتا، اُم البنین

احتساب کا عمل کسی صورت  ختم نہ ہوسکتا، اُم البنین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی اُم البنین نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن یہ بات کر ناچاہتی ہے کہ احتساب کا عمل ختم کر دیا جائے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوگا وہ جتنے مر ضی جلسے کر لیں حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا،  عمران خان 2023تک ملک کے وزیر اعظم رہیں گے اپوزیشن کے ہاتھوں رسوائی کے سواکچھ نہیں آئیگا ' سینٹ انتخابات سے پہلے حکومت کے خاتمے کا اپوزیشن کا خواب کبھی پورا نہیں،سینٹ اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے۔

' تحر یک انصاف کی حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی اور کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جارہا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں  نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی واضح اور دوٹوک پالیسی ہے کہ کر پشن کے خاتمے اورشفاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -