اُمت مسلمہ نے ہردور میں عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا،مولانا اسماعیل

   اُمت مسلمہ نے ہردور میں عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا،مولانا اسماعیل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم نے جامع مسجد بسم اللہ نشاط کالونی اور جامعہ امدادالعلوم رحمانپورہ لاہور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُمت مسلمہ نے ہردور میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا فریضہ انجام دیا اور جھوٹے مدعیان نبوت کا مقابلہ کیا۔ آج تک قادیانی گروہ نے پارلیمنٹ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔ آئین پر عملدرآمد کے لئے آواز بلند کرناہم سب کی ذمہ داری ہے۔

 حقو ق غصب ہونے کے نام پر قادیانیوں کو نوازا جارہا ہے اور مسلمانوں کے حقوق پر قادیانی ڈاکہ ڈال رہے ہیں اور مسلمانوں کے حقوق چھین رہے ہیں تمام مسلمانوں کو اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے متحرک اور فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ دور حکومت میں قادیانیوں کو کچھ زیادہ آشیرباد حاصل ہے 1974کی تحریک ختم نبوت کی طرح اب کام کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر مولانا عبدالرحمن، مولانا مفتی محمدعثمان سمیت کئی علماء  کرام موجود تھے۔ دریں اثنا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیرضوان نفیس، مولانا محمداشرف گجر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالعزیز، مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، مولانا سعید وقارنے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے توہین رسالت کے مرتکب مجرموں کے خلاف فیصلے کو اہل اسلام کی قانونی و اخلاقی فتح ہے۔ یورپ اور امریکہ گستاخان رسول کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ اسی لیے وہ گستاخی کے مرتکب افراد کے ذریعے پاکستان میں اشتعال انگیزی پھیلاتے ہیں اور پھر ان مجرموں کو اپنے ممالک میں پناہ دے کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔علماء  نے مطالبہ کیا کہ کہ توہین رسالت کو عالمی قوانین کے تحت جرم قرار دیا جائے۔ تاکہ دنیا بھر میں کسی کو توہین رسالت کتنے کی جر?ت نہ ہو۔ گستاخوں کو عدالتی فیصلے کے تحت کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ تاکہ انصاف کے عملی تقاضے پورے ہو سکیں اور ایسے گھناؤنے جرم کی مکمل حوصلہ شکنی ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ا س تاریخی فیصلے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -