جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا  لطیف الرحمن کی وفات پر اظہار تعزیت

   جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا  لطیف الرحمن کی وفات پر اظہار تعزیت

  

لاہور  (سٹی رپورٹر)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن، حافظ خالد حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری،، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے جامعہ ضیاء العلوم بیگم پورہ لاہور کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا لطیف الرحمن کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا لطیف الرحمن کی تمام زندگی درس توحید، اسلام کی اشاعت،دینی مدارس ومساجد کے قیام اور شرک و بدعات اور رسومات کے خلاف جدوجہد میں گذری انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -