حکمرانوں نے جمہوریت کی  قدروں کو نقصان پہنچایا، طاہر ڈوگر

   حکمرانوں نے جمہوریت کی  قدروں کو نقصان پہنچایا، طاہر ڈوگر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے ڈویڑنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر، ضلعی صدر شریف الدین قذافی، ضلعی صدر علما بورڈ صاحبزادہ عبداللہ ثاقب، مفتی محمد سلیم نقشبندی، محمد عاصم گجر، غلام محی الدین جلالی نے کہا ہے کہ ہردور حکومت میں عوام کے مسائل حل نہ کرکے حکمرانوں نے جمہوریت کی قدروں کو نقصان پہنچایا۔عوامی حقوق کا استحصال کرنا آئین وجمہوریت منافی عمل ہے، حکمران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرتے ہوئے مہنگائی کے جن کو قابو کریں، نئے روزگار کے مواقع اورنیوجنریشن کو آگے آنے دیا جائے،جنگل کا قانون نہیں چلے گا قانون کی بالادستی اور عمل داری یکساں کی بجائے،مظلوم انصاف کیلئے دربدر پھر رہے ہیں فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

،جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو آئین وقانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا، قائد اعظم کے پاکستان کو ہر حال میں امن پسند ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں،سیاست میں آنے کا مقصد اقتدار نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،جمہویت کو تقویت دینے کیلئے حکمرانوں کوعوام دشمن پالیساں مسترد کرنا ہونگی، ملک کو لٹیروں سے بچانے کیلئے پوری قوم کو یکجا ہونا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -