اپوزیشن انتشار پر مبنی سیاست سے  گریز کرے،ڈاکٹر نوشین حامد معراج

اپوزیشن انتشار پر مبنی سیاست سے  گریز کرے،ڈاکٹر نوشین حامد معراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہا ہے کہ حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ ہم نے ٹکراؤکی سیاست نہیں کر نی اور اپوزیشن سے بھی یہی کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی انتشار پر مبنی سیاست سے گر یز کریں اور ملک کا آگے بڑ ھنے دیں۔
،  31جنوری بھی آنیوالی ہے دیکھ لیں اپوزیشن کیا تیر مارتی ہے یہ لوگ بس ڈرامے کر رہے ہیں حقیقت میں یہ زیر و ہیں 'اپوزیشن عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے وہ خود بھی جانتے ہیں انکے احتجاج اور استعفوں سے حکومت ختم ہونیوالی نہیں۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے استعفوں کی دھمکی سے کسی صورت خوفزدہ ہونیوالی نہیں اگر اپوزیشن سنجیدہ ہے تو یہ لوگ استعفے سپیکر کو جمع کیوں نہیں کرواتے؟یہ حکومت کو عدم استحکام کا شکار کر نا اور ملک میں انتشار پیدا کر نے کیلئے ایسی حر کتیں کر رہے ہیں۔