بجلی ٹیرف میں کمی لانا حکومت کا بڑا کارنامہ ہوگا،رمیض شاہد

  بجلی ٹیرف میں کمی لانا حکومت کا بڑا کارنامہ ہوگا،رمیض شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)بجلی ٹیرف میں کمی حکومت کا بڑا کارنامہ ہوگا،آئی ایم ایف سے نجات بھی حاصل کرنے کی راہ نکالنی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران لاہور کے راہنماو سیکرٹری انفارمیشن کیمرہ مارکیٹ نسبت روڈ نے ٹیکس نیٹ میں اضافہ خوشحال پاکستان کے موضوع پر کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا حکومت ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کرئے انکو عزت کے ساتھ ترقی یافتہ ممالک کی طرح مراعات دیں  لیکن افسوس اور بد قسمتی سے پاکستان میں الٹ نظام ہے یہاں ٹیکس ادا کرنیوالوں کو پرشیانیوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے مزید ٹیکسز کو بوجھ ڈال دیا جاتا ہے۔سیکرٹری انفارمیشن کیمرہ مارکیٹ نے کہا بادامی باغ کی طرح لاہور میں شاہدرہ،فیروز پور روڈ،مناواں جی ٹی روڈ و دیگر علاقوں میں بھی بزنس زونز بنائے جائے تاکہ معیشت میں بہتری آسکے اور بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو۔رمیض شاہد نے کہاپاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ ہو،ریٹرن فائلر زکو سہولت دیں جائیں۔ایف بی آر ٹیکس نظام کو آسان اور سادہ بنائے کرپشن فری ماحول سے ہر ٹیکس ادا کرنے والابلا خوف و خطرجمع کروا سکیں۔