ڈاکٹر لیلیٰ شفیق جنرل ہسپتال  میں فوکل پرسن نامزد

 ڈاکٹر لیلیٰ شفیق جنرل ہسپتال  میں فوکل پرسن نامزد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ ایمرجنسی کو اسٹیٹ آف دی آرٹ اور مریضوں کو بر وقت مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انتظامی معاملات کی موثر نگرانی کیلئے ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کو فوکل پرسن نامزد کر دیا۔ اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق نے باقاعدہ احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

 اس حوالے سے پروفیسر الفرید ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق ایک باصلاحیت خاتون ڈاکٹر ہیں جو پہلے بھی انتظامی عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دیتی رہی ہیں اورامید ہے کہ وہ شعبہ ایمرجنسی کی نئی ذمہ داریوں کوبھی احسن طریقے سے سر انجام دینے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -