جدید طریقوں سے دالوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن، محکمہ زراعت

جدید طریقوں سے دالوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن، محکمہ زراعت

  

فیصل آباد(ْاے پی پی):محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ دالوں کی کاشت اور برداشت کے جدید طریقوں سے دالوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیاجا سکتاہے  اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سلسلہ میں جدید طریقے وضع کئے جائیں جو وقت کی اشد ضرورت ہیں۔ انہوں نے دالوں کی کاشت کی اہمیت کواجاگر کرتے ہوئے بتایاکہ دیگر فصلوں کے مقابلے میں دالوں کی پیداواری لاگت کم ہے جبکہ یہ کم عرصہ تک کھیت میں رہتی ہیں اور ان کی کاشت منافع بخش ہے۔ 

انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ دالوں کی ایسی اقسام تیار کریں جن کی کاشت سے پیداواری اتار چڑھا کا خاتمہ کیا جاسکے۔

 اور دالوں کی پیداوار مستقبل بنیادوں پر بڑھائی جاسکے۔ انہوں نے دالوں کی مخلوط کاشت، جڑی بوٹیوں کی تلفی، بارشوں کے نقصانات سے بچا کے طریقوں اور دالوں کے پھولوں کو ایک وقت پر لانے کیلئے تحقیقاتی کام کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید :

کامرس -