تمباکوکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

تمباکوکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

  

اسلام آباد(اے پی پی):ملک سے تمباکوکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 9.70 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریاے کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2020 تک کی مدت میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو12.47 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.70 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو11.62 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، مقداری لحاظ سے اس عرصہ میں تمباکوکی برآمدات گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4204 میٹرک ٹن سے بڑھ کر4424 میٹرک ٹن ہوگئی۔نومبر2020 میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو4.372 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال نومبرمیں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو3.985 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مزید :

کامرس -