ویمن کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ منفی، سکواڈ آج جنوبی افریقہ جائیگا 

ویمن کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ منفی، سکواڈ آج جنوبی افریقہ جائیگا 

  

  لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم  کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج  منفی آگئے،اسکوارڈ کی 17 کھلاڑیوں سمیت 24 ارکان کی ٹیسٹنگ نتائج منفی آنے پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم آج جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن روانہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم  کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج کلیئر ہو گئے ہیں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لئے گئے تھے جن کا نتیجہ منفی آیا ہے  جبکہ جنوبی افریقہ پہنچنے پر دوبارہ ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ اسکوارڈ کی سترہ کھلاڑیوں سمیت 24 ارکان کی ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم گیارہ جنوری کو جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن روانہ ہوگی۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم دورے کے دوران تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ ٹیم کی قیادت جویریہ خان کریں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -