پی ایس ایل 6، کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل ، گیل کوئٹہ، راشد خان لاہور کیلئے منتخب

پی ایس ایل 6، کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل ، گیل کوئٹہ، راشد خان لاہور کیلئے منتخب

  

   لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ6 کے لئے ایونٹ میں شریک فرنچائزز نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کرلیا ہے ہر ٹیم میں ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں کاانتخاب کیا گیا ہے کوئٹہ گلیڈرز نے نامور ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کی خدمات حاصل کیں ہیں جبکہ لاہور قلندرز نے افغانستان کے نامور آل راؤنڈر راشد خان کا انتخاب کیا ہے  اس بار  ڈرافٹنگ میں سب سے پہلی پک اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس تھی جنہوں نے والڈ کارڈ پر حسن علی کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کر لیا۔ ملتان سلطانز نے آسٹریلوی اوپنر کرس لین کو پلانٹینم کیٹیگری میں پک کیا۔ پشاور زلمی نے جنوبی افریقا کیڈیوڈ ملر کو پلاٹینیئم کیٹگری میں منتخب کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلانٹینم کیٹیگری میں کرس گیل کو پک کیا۔ ڈائمنڈ کیٹگری میں پشاور زلمی نے مجیب الرحمٰن کو پک کیا۔ کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹگری میں محمد نبی کو پک کرلیا۔ پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹگری میں شفین ردفورڈ کو پک کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹگری میں لیوس گریگوری کو پک کر لیا۔ گولڈ کیٹیگری لاہور قلندرز نے گولڈ کیٹیگری میں سمت پٹیل کو دوبارہ پک کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے گولڈ کیٹیگری میں فل سالٹ کو پک کیا۔پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں عماد بٹ کو پک کر لیا۔ سلور کیٹیگری کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری میں جوئے کلارک کو پک کرلیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری میں کیمرون ڈیلپورٹ کو پک کرلیا۔ ملتان سلطانز نے سلور کیٹیگری میں سہیل خان کو پک کرلیا۔ عمیدآصف کو سلورکیٹگری میں پشاور زلمی نے منتخب کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلور کیٹیگری میں روحیل نذیر کو پک کرلیا۔لاہور قلندرز  نے سلور کیٹیگری میں ٹام ایبل اور ذیشان اشرف کو پک کرلیا. کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری میں دانش عزیز کو پک کر لیا. ملتان سلطانز نے ڈائمنڈ کیٹگری میں موجود محمد رضوان کو سلور کیٹیگری میں پک کر لیا.

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -