ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں، زیورات، موبائل، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا 

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں، زیورات، موبائل، قیمتی سامان لوٹ ...

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان  سے محروم کر دیا تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے محسن کے گھر گھس کر اہلخانہ سے گن پوائنٹ پر 8لاکھ40ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا فیصل ٹاؤن  میں ڈاکوؤں نے عمر کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 95ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مہران کے گھر گھس کر2لاکھ 80ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.ساندہ  کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے رمضان سے 1لاکھ 10ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، گجر پورہ  میں ڈاکوؤں نے جمشید اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ90 نقدی، زیورات اور دیگر سامان  لوٹ لیا شادمان میں ڈاکوؤں نے وقاص سے75ہزار کی نقدی اور بوبائل فون،ہنجروال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے رشید سے 55ہزار کی نقد ی اور موبائل فون، گڑھی شاہو کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے لطیف سے20ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیاجبکہ  گلبرگ اور مانگا منڈی سے گاڑیاں اور  رائیونڈ سٹی اور داتا دربار سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -