ڈولفن فورس کے اہلکاروں   کیلئے جم جانا لازمی قرار

ڈولفن فورس کے اہلکاروں   کیلئے جم جانا لازمی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو چاق چوبند اور کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے جم جانا لازمی ہو گا جس کو سزا دینا ہو گی اسے بھی مقررہ وقت سے زیادہ جم میں گزارنا پڑیگا روایتی پولیس کے بارے میں ہر ایک کی نظر میں صرف بڑی بڑی توند والے اہلکار ہی آتے ہیں لیکن ڈولفن فورس میں ایسی مثالیں نہیں ملتیں، اس کی وجہ ڈولفن کے ہر ڈویژنل آفس میں جم ہے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ورزش سے جہاں وہ خود جسمانی طور پر فٹ رہتے ہیں وہیں فیلڈ میں انکی پرفارمنس میں بھی نکھار پیدا ہوتا ہے ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ جم جانا ہر اہلکار کیلئے ضروری قرار دیا گیا اب تو سزا کے طور پر بھی جم میں ورزش کروائی جاتی ہے۔
، فزیکل فٹنس جہاں تندرستی کی علامت ہے، وہیں کورونا جیسے موزی مرض سے بچاؤکا بھی اہم ہتھیار ہے۔

مزید :

علاقائی -