چینی ساختہ کوروناویکسین پاکستان لانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل  

  چینی ساختہ کوروناویکسین پاکستان لانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل  

  

اسلام آباد(آئی این پی) چینی ساختہ کورونا ویکسین کی پاکستان لانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق چینی ادویہ ساز گروپ سائینوفارم نے کوروناویکسین پاکستان لانے کی اجازت مانگ لی اور کوروناویکسین رجسٹریشن کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)کو درخواست دے دی۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ ادویہ ساز گروپ نے کوروناویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت بھی مانگ لی، سائینوفارم نیویکسین کے کلینکل ٹرائلز کا مکمل ڈیٹاجمع کرا دیا، ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے، رجسٹریشن بورڈچینی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے گا۔ رجسٹریشن ہونے سے چینی کوروناویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔ پاکستان نے پہلے فیز کے لیے کوروناویکسین سائینوفارم سے لینیاعلان کیا ہے۔ پاکستان سائینوفارم سے کوروناویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدے گا۔ سائینوفارم کی کوروناویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کردہ ہے۔

 کوروناویکسین

مزید :

صفحہ آخر -