ہنگو میں گیس لیکج کے باعث  دھماکہ، 5 افراد زخمی

ہنگو میں گیس لیکج کے باعث  دھماکہ، 5 افراد زخمی

  

 ہنگو (آئی این پی) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گیس لیکج کے باعث دھماکا ہنگو کے علاقے علی آباد میں قائم ایک گھر میں ہوا، زخمی ہونے والے تمام 5 افرد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کا معائنہ کیا۔ پولیس کے مطابق  گیس دھماکے میں 3بچیوں سمیت5افرادزخمی ہوئے۔  

ہنگو

مزید :

صفحہ آخر -