آج تک کسی دہشتگرد کو عدالتوں سے سزا ء نہیں ہوئی، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی 

آج تک کسی دہشتگرد کو عدالتوں سے سزا ء نہیں ہوئی، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی 

  

 کوئٹہ(آن لائن)ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں شہداء 10جنوری 2013اور قتل عام ونسل کشی کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک پیغام میں کہا کہ سفاکانہ واقعات وسانحات کے دوران دہشت وبربریت کے وہ تمام حربے وطریقے ہزارہ قوم کے مظلوم ومحروم عوام کیخلاف استعمال کیا گیا جس کا انسانیت اور کسی مذہب میں تصور تک نہیں کیا جاسکتا بیان میں کہا گیا کہ علمدا روڈ کے سنو کر کلب میں ڈبل دھماکہ کر کے 10جنوری 2013کے دن سینکڑوں افراد کو شہید کیا گیا اس کے علاوہ اس سے قبل اور بعد میں سینکڑوں واقعات میں محنت کشوں،مزدوروں،تاجروں،کاروباری طبقات،طلباء،وکلاء،ڈاکٹرز،ملازمین،ہسپتالوں میں جس طرح ہزارہ قوم اورکوئٹہ کے شہریوں کو نشانہ بنا یا گیا اور اب تازہ مچھ کے واقعہ میں گلہ کاٹ کر جس طرح ہزاروہ برداری کو ذبح کیا گیا و ہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے بیان میں کہا گیا کہ شہداء کے لواحقین عرصہ دراز سے اب تک انصاف کے طلبگار ہے ان واقعات کے نتیجے میں آج تک کسی دہشت گرد کو عدالتوں سے سزاء نہیں دی گئی ہے،دریں اثنا پارٹی کے مرکزی کونسل کا اہم اجلاس پارٹی چیئر مین عبدالخالق ہزارہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سانحہ مچھ کے حوالے سے 15  جنوری کو ہزارہ ٹاؤن میں جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور جنوری شہید چیئر مین حسین علی یوسفی کی برسی عقیدت و احترام منانے کا فیصلہ کیا گیا،دریں اثناء صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے تربت میں بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں میر ظہور احمد بلیدی نے گزشتہ روز تربت میں ہونے والے بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ زخمیوں کو صحت دیں۔

سانحہ مچھ

مزید :

صفحہ آخر -