نواز شریف، عمران حکومت کے 5سال پورے ہونے کی شرط پر لندن گئے: حافظ حسین 

نواز شریف، عمران حکومت کے 5سال پورے ہونے کی شرط پر لندن گئے: حافظ حسین 

  

 اسلام آباد(آئی این پی)  جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد نے انکشاف کیا کہ نوازشریف تحریک انصاف اور عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے ہونے کی شرط پر بیرون ملک گئے۔ اتوار کو نجی ٹی وی  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد  نے کہا کہ 2019آزادی مارچ میں اپوزیشن کی 2جماعتوں نے جے یو آئی کو اپنے ذاتی مقاصدکیلئے استعمال کیا، اسی مارچ کی وجہ سے نوازشریف لندن پہنچے، انہوں نے کہا نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی سے قبل صحت کے حوالے سے ڈرامہ تیار کیا گیا، جس کے بعد چند قوتوں نے نوازشریف کو اس شرط پر جانے کی اجازت دی کہ وہ حکومت کو مدت پوری کرنے دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کو حکومت مخالف تحریک میں ناکامی کا سامنا ہے جس کا ازالہ کرنے کے لیے انہوں نے سانحہ مچھ پر مگر مچھ کے آنسو بہائے،حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی برطرفی اور لواحقین کے موقف میں نرمی پی ڈی ایم کی وجہ سے ہی آئی، اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف اور آرمی چیف کی توسیع میں قانون کے حق میں ووٹ دیا، اب استعفوں کے فیصلے پریوٹرن کے بعد ضمنی اور سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم سہولت کار کا کام انجام دے رہی ہے۔

حافظ حسین 

مزید :

صفحہ آخر -