بھارت، ہماچل پردیش میں زلزلے کے جھٹکے،جانی ومالی نقصان نہیں ہوا 

  بھارت، ہماچل پردیش میں زلزلے کے جھٹکے،جانی ومالی نقصان نہیں ہوا 

  

شملہ(این این آئی)بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکز کنگرا کے شمال مشرق میں تھا بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہماچل کے ضلع کنگرا میں رات 8 بجکر 21 منٹ پر محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر آگئے بھارتی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی حکام نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکز کنگرا کے شمال مشرق میں تھا کنگرا سے ملحقہ علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ جھٹکے

مزید :

صفحہ آخر -