ہری پور: شہیدسپاہی نصیر کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

  ہری پور: شہیدسپاہی نصیر کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے سپاہی نصیر کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی نصیر شہید کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی علاقے ہری پور میں ادا کر دی گئی شہید کی نماز جنازہ میں مختلف طبقہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہید کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی نصیر شمالی وزیرستان کے علاقے کنی روگا میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر خفیہ اطلاعات پر ہونے والے آپریشن کے دوران شہید ہو گئے تھے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔
سپاہی نصیر

مزید :

صفحہ آخر -