سڑکوں پرکھلے عام فروخت ماسک شہریوں میں بیماریاں باٹنے لگے

    سڑکوں پرکھلے عام فروخت ماسک شہریوں میں بیماریاں باٹنے لگے

  

کراچی(این این آئی)انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے ریڑھیوں اور سائیکلوں پر گرد و غبار سے بھرے کھلے عام ماسک سڑکوں پر فروخت ہورہے ہیں جو شہریوں میں بیماریوں بانٹنے کا زیادہ سبب بن رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس وقت 73فیصد سے زائد لوگ کھلے عام ماسک سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے لاعلم ہیں کہ کھلے عام ماسک استعمال کرنے سے انہیں کیا، کیا بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں اور وہ کن کن بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی کھلے عام سٹرکوں پر ماسک فروخت کرنے سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے لاعلم ہیں۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ ماسک استعمال کرنے کے بعد انہیں کھلے عام سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں اور استعمال شدہ ماسک سڑکوں پر پھینکنے سے بھی شہری دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔حکومت کی جانب سے جہاں موجودہ وبا کے بارے میں حفاظتی اقدامات کرنے کے لئے خاطر خواہ ہدایات کی جارہی ہیں اور لوگوں کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ میل جول کم سے کم کرنے اور پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ لوگوں کو یہ آگاہی بھی ضروری ہے کہ وہ پیکنگ والا اور میڈیکل اسٹور اور جنرل اسٹور سے ہی ماسک خریدنے کو زیادہ سے زیادہ ترجیح دیں تاکہ وہ حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکیں۔

ماسک

مزید :

صفحہ آخر -