ڈیرہ مراد جمالی، پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت کے زیراہتمام جلسہ کا انعقاد

ڈیرہ مراد جمالی، پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت کے زیراہتمام جلسہ کا انعقاد

  

ڈیرہ مراد جمالی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ مراد جمالی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کی صوبائی قیادت کے زیراہتمام جلسہ منعقد کیا گیا۔جلسے سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے صوبائی رہنماؤں نے خطاب کیاجن میں جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبدالواسع، پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک، مسلم لیگ ن کے صدر جمال شاہ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے نصیر شاہوانی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) صرف اپوزیشن کے خلاف فعال ہے، اب نیب سے حساب ہم خود لیں گے۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی کال پراسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔

جلسہ کا انعقاد

مزید :

صفحہ آخر -