کراچی میں خود کو کرنل ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، بریگیڈیئر بتانے والا فرار

    کراچی میں خود کو کرنل ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، بریگیڈیئر بتانے والا ...

  

کراچی(آئی این پی)کراچی میں پولیس نے خود کو کرنل ظاہر کرنے والے ملزم کو بٹ مین اور ڈرائیور سمیت گرفتار کرلیا جبکہ بریگیڈیئر بتانے والا دوسرا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔سچل پولیس کے مطابق شہریوں کی طرف سے کافی عرصے سے شکایات مل رہی تھیں کہ کچھ لوگ خود کو حساس اداروں کے افسران ظاہر کرکے شہریوں کو دھوکا دہی سے لوٹ رہے تھے جس پر سچل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غلام مصطفیٰ، اسلم اور معین علی کو گرفتار کرلیا جب کہ خود کو بریگیڈیئر بتانے والا دوسرا ملزم زین العابدین موقع سے فرار ہوگیا۔گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش سادہ لوح شہریوں سے  بھاری رقم وصول کرنے کا بھی انکشاف کیا، ملزمان سے بڑی تعداد میں حساس اداروں کے کارڈ، مہریں اور دیگر جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد کرلئے گئے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش اور فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

کرنل

مزید :

صفحہ آخر -