وزیراعظم کی ایمانداری پران کے مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے: گورنر پنجاب 

  وزیراعظم کی ایمانداری پران کے مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے: گورنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آن لائن) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ مارچ کے بعد اپر یل آئے گا اور کچھ نہیں ہوگا،حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی انتخابات ہوں گے،پی ڈی ایم جماعتوں میں اتفاق نہیں بلکہ واضح تفر یق ہے،وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر انکے مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے،شفافیات اور میرٹ پر موجودہ حکومت 100فیصد عمل کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحر یک انصاف کے مر کزی رکن ظفر سندھو کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گور نر پنجاب چودھری محمدسرورنے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مقر رہ وقت سے پہلے عام انتخابات کی امیدلگانا چھوڑ دیں کیونکہ عام انتخابات حکومتی ٹر م پوری ہونے کے بعد ہی ہوں گے اور پھر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کر یں گے کہ وہ کس کو ووٹ دیکر آئندہ اقتدار میں لانا چاہتے ہیں عوام اپوزیشن جماعتوں نہیں حکومتی پالیسوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم مشکل وقت میں بھی عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔گور نر پنجاب نے کہا کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر نا حکومتی کی اولین تر جیح ہے اور جیسے ہی کورونا کا خاتمہ ہوگا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بھی کروائے جائیں گے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بلدیاتی اداروں کے ذریعے عوامی مسائل کوانکے گھر کی دہلیز پر حل کر نے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کی وجہ سے پاکستان معاشی میدان میں کامیاب ہورہا ہے۔
چودھری سرور 

مزید :

صفحہ آخر -