مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بوجھ، گھی 20روپے کلو مہنگا، چینی کی قیمت 100روپے ہو گئی 

  مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بوجھ، گھی 20روپے کلو مہنگا، چینی کی قیمت ...

  

 لاہور(آئی این پی) چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں، ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت 100روپے تک پہنچ گئی، چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور میں گھی کی قیمت میں بھی 20روپے فی کلو اضافہ ہوگیا،نجی ٹی وی  کے مطابق عوام ایک بار پھر ضروری اشیائے صرف کی قیمتوں کے بوجھ تلے دبنے لگے ہیں، ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت بڑھتے بڑھتے سو روپے تک پہنچ گئی ہے، چینی مہنگی ہونے سے دکان دار اور گھریلو صارفین مشکلات کا شکار ہیں،چینی کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر سو روپے ہوئی ہے، کنٹرول ریٹ پر چینی نہ ملنے کی وجہ سے چھوٹے دکان داروں نے چینی بیچنا ہی چھوڑ دی،مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے چینی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ دکانوں پر اس کی عدم دستیابی بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کی واضح ہدایات کے باوجود متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام نظر آتے ہیں،دوسری طرف چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور میں گھی کی قیمت میں بھی یکمشت 20روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے۔چند روز کے دوران مختلف برا نڈز کے گھی کی قیمت فی کلو بیس سے 40روپے بڑھ گئی، مختلف کمپنیوں کے گھی کی قیمت فی کلو 220سے بڑھ کر 265روپے تک جا پہنچی ہے،دکان داروں کا کہنا ہے گھی ملز مالکان اور ڈیلرز نے گھی کی سپلائی کم کر کے قیمت بڑھائی ہے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہیں نظر نہیں آ رہیں، حکومت نے نوٹس نہ لیا تو گھی کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

چینی گھی کی قیمتیں 

مزید :

صفحہ آخر -