سیالکوٹ،  14سالہ گھریلو ملازمہ پر جسمانی تشدد، ملزمان میاں بیوی گرفتار، تفتیش شروع

سیالکوٹ،  14سالہ گھریلو ملازمہ پر جسمانی تشدد، ملزمان میاں بیوی گرفتار، ...

  

 سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ میں 14 سالہ ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ملازمہ کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ پولیس نے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔تشدد کا یہ واقعہ سیالکوٹ میں تھانہ مراد پور کے علاقہ کشمیر روڈ پر پیش آیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے شہزاد نامی ایک شخص سے ادھار رقم لے رکھی تھی۔ پیسے واپس نہ کرنے پر اس نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو اس کے ہاں گھریلو ملازمہ رکھوایا ہوا تھا۔تشدد کا نشانہ بننے والی متاثرہ بچی زرقا کے مطابق مالکان روزانہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر تشدد کرتے تھے اور کھانا نہیں دیتے تھے۔ بچی کا مزید کہنا تھا کہ سونے کیلئے صرف ایک میٹریس اور ایک چادر دی جاتی تھی۔ شدید سردی کے باعث نیند نہیں آتی تھی۔رپورٹس کے مطابق اہل علاقہ نے بچی کو کوڑا دان میں پھینکا ہوا کھانا کھاتے دیکھا تو اس کی تصاویر میڈیا نمائندگان کو دے دیں۔ میڈیا کی نشاندہی پر پولیس حرکت میں آئی اور چھاپہ مار کر بچی کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس نے تشدد کرنے والے ملزم شہزاد اور اس کی بیوی بینش کو گرفتار کر لیا ہے۔

گھریلو ملازمہ 

مزید :

صفحہ آخر -