پی ٹی آئی نے ڈھائی سالہ دور حکومت میں مایو سیوں اوراندھیروں میں اضافہ کیا: سراج الحق 

      پی ٹی آئی نے ڈھائی سالہ دور حکومت میں مایو سیوں اوراندھیروں میں اضافہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ڈھائی سالہ دور حکومت میں مایوسیوں اور اندھیروں میں اضافہ کیا۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی بجلی گرا نے والوں نے پورے ملک کی بجلی بند کردی۔ اداروں کو بے توقیر کرنے میں حکومت کا سب سے بڑا ہاتھ ہے۔ وزیراعظم کے بیانات جلتی پر تیل کاکام کر رہے ہیں۔ سابقہ اور موجودہ حکومتیں ملک میں ہر طرح کے مسائل کی ذمہ دار ہیں۔ جب تک ملک میں نظام مصطفے ٰؐ کا نفاذ نہیں ہوتا، حالات تبدیل نہیں ہوں گے۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد اس بوسیدہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے جاری رہے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع لاہور کے اجتماع ارکان سے منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، امیر ضلع ذکر اللہ مجاہد نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ وزیراعظم کے آئے روز کے بیانات سراسر جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے اداروں کو بے توقیر کرنے کا سلسلہ جار ی ہے۔نئے پاکستان کے دعوے داروں نے ملک بھر میں نئے قبرستان بنانا شروع کر دیے ہیں۔ اسلام آباد اور مچھ بلوچستان کے واقعات کی تحقیقات کرا کر قاتلوں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔ انہوں نے ملک میں مافیاز کے کنٹرول کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مافیاز کو ختم کرنے کے دعوے داروزیراعظم آج انہی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ شاید پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس میں آدھی درجن مافیانا صرف فیصلوں پر اثر انداز ہوتاہے بلکہ عملی طور پر حکومتی امور سرانجام دے رہاہے۔ پہلے چینی برآمد کرنے پر 27 ملین ڈالرپھر درآمد پر 96 ملین ڈالر کمائے گئے۔گندم پیدا کرنے والے ملک نے گندم درآمد کی 229 ملین ڈالر کمائے گئے۔ وزیراعظم بتائیں کہ یہ فائدہ ملک کو حاصل ہوا یا مافیاز نے اربوں روپے کا فائدہ اٹھایا؟۔
سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -