سلامتی کونسل میں بھارت کو سفارتی شکست، دو اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی نہ مل سکی 

سلامتی کونسل میں بھارت کو سفارتی شکست، دو اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی نہ مل ...

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دو اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی نہ لے سکا، کمیٹی رکن ممالک نے بھارت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ان کمیٹیوں کو پاکستان کے خلاف اپنے گھناؤنے مقاصد کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔ بھارت کو بڑی سفارتی شکست، سلامتی کونسل کی دو اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی نہ مل سکی، پاکستان کے خلاف اپنے منفی ایجنڈے کو بڑھانا چاہتا ہے،، رکن ممالک نے بھارت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ بھارت القاعدہ، داعش پر پابندیوں، افغان امور، ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق سلامتی کونسل کی کمیٹی نمبر 1267 اور 1540 کاسربراہ بننا چاہتا تھا تاہم رکن ممالک نے بھارت کی ایک نہ چلنے دی اوربھارت سلامتی کونسل کے 15 ارکان کی حمایت لینے میں ناکام رہا۔ دونوں کمیٹیوں کے رکن ممالک کا کہنا تھا کہ بھارت کمیٹی کو اپنے مکروہ عزائم کے لیے استعمال کرسکتا تھا، بھارت یہ عہدہ حاصل کرکے پاکستان کے خلاف اپنے منفی ایجنڈے کو بڑھانا چاہتا ہے، بھارت ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے مناسب ملک نہیں۔ ارکان کا موقف تھا کہ بھارت کے سربراہ بننے سے افغان امن عمل پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، حال ہی میں پاکستان نے، کمیٹی رکن ممالک کو ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار کو بھارتی فنڈنگ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا تھا۔

  سفارتی شکست

مزید :

صفحہ اول -