بھارتی فوج نے دانستہ طور پر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا ڈالا، 2بزرگ زخمی 

    بھارتی فوج نے دانستہ طور پر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا ڈالا، ...

  

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی بزدل دشمن فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر دانستہ طور پر شہری آبادی کو اپنی گولہ باری کا نشانہ بنایا، اس اشتعال انگیزی کے نتیجے میں دو بزرگ شہری زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے بروہ اور خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو بزرگ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال یکم جنوری سے اب تک بھارتی فورسز 38 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہیں۔

ایل او سی 

مزید :

صفحہ اول -