بجلی بریک ڈاؤن، بیشتر علاقوں  میں موبائل سروس بھی متاثر رہی 

   بجلی بریک ڈاؤن، بیشتر علاقوں  میں موبائل سروس بھی متاثر رہی 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث موبائل سروس بھی متاثر رہی ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بندرہی مختلف شہروں میں کالز اور انٹرنیٹ ڈیٹا سروس محدود ہوگئیں ذرائع کے مطابق موبائل فون ٹاورز کو بجلی کی عدم فراہمی سے سروس متاثر ہوئی کمپنیوں کے ٹاورز کو متبادل توانائی کی فراہمی کا نظام بھی غیر فعال رہا کمپنیوں کے ٹاورز کو چلانے والے جنریٹرز بھی بند کردیئے عوام کو سگنلز کی کمی یا بندش سے مواصلاتی رابطوں میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

موبائل سروس

مزید :

صفحہ اول -