افغانستان کی حزب وحدت اسلامی کے رہنما کریم خلیلی آج پاکستان پہنچیں گے

    افغانستان کی حزب وحدت اسلامی کے رہنما کریم خلیلی آج پاکستان پہنچیں گے

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)افغانستان کی حزب وحدت اسلامی کے رہنما استاد کریم خلیلی11س جنوری (آج) تا 13جنوری  تین  روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے،  اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  اپنے دورے کے دوران استاد کریم خلیلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ قومی اسمبلی کے سپیکر، وزیر خارجہ اور دیگر اعلی شخصیات سے بھی ان کی ملاقات ہوگی،ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ استاد کریم خلیلی کا دورہ پاکستان کی اس جاری پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد افغانستان کی سیاسی قیادت سے رابطے کرنا ہے تاکہ افغان امن عمل سے متعلق ہم آہنگی کو فروغ ملے اور عوامی سطح پر روابط کو گہرا کیاجائے، ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات تاریخ، عقیدے، ثقافت، اقدار وروایات پر مبنی ہیں،پاکستان افغان عوام کے امن، استحکام اور خوش حالی کے لئے تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان افغانستان کے تنازعہ کے افغان قیادت میں افغانوں کو قبول جامع، وسیع البنیاد اور اجتماعیت کے حامل سیاسی تفصیہ کی ٹھوس حمایت جاری رکھے گا۔

کریم خلیلی 

مزید :

صفحہ اول -