رواں سال پہلی قومی انسدادپولیومہم پاکستان  اور افغانستان میں بیک وقت چلانے کا فیصلہ

     رواں سال پہلی قومی انسدادپولیومہم پاکستان  اور افغانستان میں بیک وقت ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) رواں سال کی پہلی قومی انسدادپولیومہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان اور افغانستان میں پولیومہم بیک وقت چلائی جائے گی۔ ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قومی انسدادپولیومہم11سے15جنوری چلائی جائے گی، پولیو مہم 3روز اور 2کیچ اپ ڈیز ہوں گے، پولیو  کے ہائی رسک ایریازمیں 5روزہ مہم اور 2کیچ اپ ڈیز ہوں گے، قومی انسداد پولیو مہم میں 40.1 ملین بچوں کی ویکسینیشن ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں 20.1 اور سندھ 9.2 ملین بچوں کی پولیوویکسینیشن ہوگی۔ خیبرپختونخوا میں 7.1 جبکہ بلوچستان2.5ملین بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی۔ آزادکشمیر7 اور گلگت بلتستان میں 2لاکھ40ہزاربچوں کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔ قومی انسدادپولیومہم میں 6ماہ سے5سال کے بچوں کووٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔  قومی انسدادپولیومہم میں 2لاکھ85ہزارورکرزخدمات انجام دیں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انسدادپولیومہم میں 28ہزارایریاانچارج اور 8700یوسی ایم اوز تعینات ہونگے۔ قومی انسداد پولیو مہم میں 2لاکھ 22ہزارموبائل ارکان تعینات ہوں گے۔ پولیومہم میں 10500فکسڈ جبکہ 12000ٹرانزٹ ٹیم ارکان تعینات ہوں گے۔ انسدادپولیومہم سے قبل ورکرز کو کوروناایس اوپیزکی ٹریننگ دی جائے گی۔

پولیومہم

مزید :

صفحہ اول -