وزیر اعظم نے ہمالیائی بھورے  ریچھ کی ویڈیو شیئر کر دی

وزیر اعظم نے ہمالیائی بھورے  ریچھ کی ویڈیو شیئر کر دی

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکانٹ سے ہمالیائی بھورے ریچھ کی دل چسپ ویڈیو شیئر کر دی،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ہمالیہ کے بھورے ریچھ کو قراقرم نیشنل پارک میں شامل کر لیا گیا ہے، وزیر اعظم کا کہنا تھا قراقرم نیشنل پارک میں برفانی چیتے، مارکو پولو بھیڑ بھی ہیں، یہ بھورے ریچھ، برفانی چیتے، او ر مارکو پولو بھیڑ معدومیت سے دوچار انواع ہیں،انھوں نے ٹویٹ میں ایک دل چسپ ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں ہمالیائی بھورا ریچھ اٹھکیلیاں کھیلتا دکھائی دیتا ہے وزیر اعظم نے  مزید لکھا اس نیشنل پارک میں نایاب جانوروں کی جن دیگر انواع کا تحفظ کیا جائے گا ان میں برفانی چیتا اور پرشِکوہ مارکو پولو بھیڑ شامل ہیں۔

بھورے ریچھ

مزید :

صفحہ اول -