114بھارتی شہریوں کو آج واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھجوایا جائے گا 

114بھارتی شہریوں کو آج واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھجوایا جائے گا 

  

لاہور(این این آئی) پاکستان سے مزید114 بھارتی شہریوں کو آج (پیر) کے روز واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھجوایا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی سفارتخانے کی طرف سے 114 شہریوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جو آج 11 جنوری کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس اپنے ملک جائیں گے۔ گزشتہ سال مارچ سے قبل یہ بھارتی شہری پاکستان میں مقیم اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئے تھے۔فہرست کے مطابق تمام بھارتی شہری مسلمان ہیں اوران میں کئی ایسے ہیں جن کی شادی بھارت میں ہوئی ہے۔ بھارتی شہریوں کی واپسی کے حوالے سے واہگہ بارڈرپر حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ 2021 میں یہ پہلا گروپ ہوگا جو واہگہ بارڈر پار کرے گا۔

واہگہ بارڈر

مزید :

صفحہ اول -