تربت، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ، 5افرا د زخمی، 2گاڑیاں تباہ 

  تربت، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ، 5افرا د زخمی، 2گاڑیاں تباہ 

  

 تربت(آن لائن)بلوچستان کے ضلع تربت میں سنیماچوک کے نزدیک ایف سی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ 5افراد زخمی اور 2گاڑیوں کونقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت بازار سینما چوک کے قریب واقعہ ایف سی ناکہ کے قریب پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ہینڈگرنیڈ بم حملہ کیاہے بم دھماکے سے ایک موٹرسائیکل میکنیک سمیت 5افراد زخمی اور دو گاڈیوں کو معمولی نقصان پہنچا،زخمیوں میں موٹرسائیکل مستری لیاقت ولد اللہ یار،نصیب خان ولد مشکور علی، نعیم ولد فاروق،ذیشان ولد محران اور لیاقت ولد ظفر شامل ہیں دھماکے کہ بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کوگھیرے میں لے لیاہے زخمیوں کوٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیاگیاہے۔

تبت دھماکہ 

مزید :

صفحہ اول -