پاکستان کا قانون کسی بیرونی عوامل یاد باؤ کے بغیر آزادانہ کا م کرتا ہے: ترجمان دفترخارجہ 

پاکستان کا قانون کسی بیرونی عوامل یاد باؤ کے بغیر آزادانہ کا م کرتا ہے: ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان کا قانون کسی بیرونی عوامل یا دباو کے بغیر آزادانہ کام کرتا ہے، ممبئی کیس میں قانونی عمل بھارت کی طرف سے گواہان بھیجنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے رکا ہوا ہے دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اپنے قوانین پر مکمل عملدرآمد کر رہا ہے پاکستان اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قانونی نظام موثر ہے، قانونی رمل کے ذریعہ تحقیقات، پراسیکیوشن اور بتدریج سزا پر عمل ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قانون کسی بیرونی عوامل یا دباو کے بغیر آزادانہ کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ممبئی کیس میں قانونی عمل بھارت کی طرف سے گواہان بھیجنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے رکا ہوا ہے ترجمان نے کہاکہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اپنے تحفظات بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے منصوبہ بندی، فروغ، مالی معاونت کیلئے محفوظ رکھے اس حوالے سے کافی ناقابل تردید ثبوت پہلے ہی فراہم کئے جاچکے ہیں  زاہد حفیظ چوہدری  نے کہاکہ کراچی میں انڈونیشیائی قونصل جنرل کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ قونصل جنرل  ٹوٹک پرئیانامتو نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین تعلقات مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ہم ان کی مثبت سرگرمیوں کو قابل قدر نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری سوچیں اور دعائیں مرحوم قونصل جنرل  ٹوٹک پرئیانامتو کے عزیزوں اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ ہم انڈونیشیا کی برادر حکومت کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ 

دفتر خارجہ 

مزید :

صفحہ اول -