پنجاب حکومت کا سہولت بازاروں کو مرحلہ وار بند کرنے کا فیصلہ
لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے سہولت بازاروں کو مرحلہ وار بند کرنے کافیصلہ کرلیا، شہر کے 31سہولت بازار 8فروری تک بند کردئیے جائیں گے،شہرکے21بازار 11جنوری تک بند ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی رائے اور سروے کی تکمیل کے بعد فیصلہ کیا گیاہے کہ شہر کے 31سہولت بازاروں کو مرحلہ وار بند کیا جائے گاجبکہ شہریوں نے کہاہے کہ سہولت بازاروں کو بند کرنے سے مہنگائی کا نیاطوفان جنم لیگااور مشکلات میں مزید اضافہ کریگا۔حکومتی پلان کے مطابق 11جنوری سے24جنوری تک ہر ضلع میں پانچ بازاروں کو آپریشنل رکھا جائے گا،لاہور کے 31بازاروں میں سے پہلے مرحلہ میں صرف 10بازار آپریشنل رہیں گے۔ 25سے 7فروری تک دو بازار ہر ضلع میں آپریشنل ہوں گے۔25سے 7فروری تک لاہور میں چار سہولت بازار آپریشنل رکھے جائیں گے۔ 8فروری کو مکمل طور پر صوبے کے تمام سہولت بازاروں کو بند کر دیا جائے گا جس کا محکمہ کامرس اینڈ انڈسٹریز نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
سہولت بازار