آصف زرداری کو اچانک دل کی تکلیف، ڈاکٹر ز کا گھر پر معائنہ، ہسپتال منتقل 

    آصف زرداری کو اچانک دل کی تکلیف، ڈاکٹر ز کا گھر پر معائنہ، ہسپتال منتقل 

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کوبلڈ پریشر اور سینے میں شدید تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر ڈاکٹرز کی ٹیم کو فوری طور پر بلاول ہاؤس طلب کیا گیا،ڈاکٹرز نے آصف زرداری کے بلڈپریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر معائنہ کیا اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا،ڈاکٹرز کی ہدایت پر سابق صدر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اکتوبر میں ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انھیں ڈاکٹروں کی ہدایت پر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ گزشتہ سال پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک کی جانب سے سابق صدرآصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کو عارضہ قلب ہے، ان کے دل میں تین سٹنٹس ڈالے جا چکے ہیں، جبکہ انہیں ’آئی سکیمک‘ نامی بیماری بھی ہے، جس میں دل کو خون اور آکسیجن کی کافی مقدار مہیا نہیں ہوتی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ سابق صدر زرداری کو بلڈ پریشر، ذیابیطس، سنسری پیریفرل اور آٹونومک نیوروپیتھی کا مرض بھی لاحق ہے۔ 

زرداری ہسپتال

مزید :

صفحہ اول -